پاکستان

راجہ پرویز اشرف سے قبائلی عمائدین کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی، قبائلیوں کے حقوق کے تحفظ اور انکے مسائل کا حل موجودہ پارلیمان کی اولین ترجیح ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز، این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانی ساجد حسین طوری کی سربراہی میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین کے مشران جرگہ نے ملاقات کی جس میں قبائلی اضلاع کو درپیش چیلنجزز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی، قبائلیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کا حل موجودہ پارلیمان کی اولین ترجیح ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ قبائلیوں کے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جا سکتا، سابق فاٹا کے عوام کے جذبات اور احساسات قابل قدر ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سابق فاٹا کے جرگہ مشران کے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے قبائلی جرگہ عمائدین کو وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی ۔

قبائلی عمائدین نے کہاکہ قبائلی اضلاع جن کا صوبے خیبر پختونخواہ میں انضمام ہوا وہ اضلاع شدید مسائل کا شکار ہیں۔جرگہ مشران نے کہاکہ سابق فاٹا کے عوام کو دیے جانے والے فنڈز کی ترسیل میں شفافیت لائی جائے،قبائلی عوام نے ملک کی بقاء کی خاطر ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ قبائلی مشران نے کہاکہ قبائلی جرگہ کے ذریعے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ قبائلی عمائدین نے کہاکہ پاکستان کے لیے قبائلی مشران نے خون بہایا ہے۔ قبائلی عمائدین نے کہاکہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے کے لیے قبائلی عوام کو ساتھ لے کر چلا جائے، قبائلیوں کے کوٹہ سسٹم کو بحال کر کہ ڈبل کیا جائے۔ قبائلی مشران نے کہاکہ قبائلی عوام محب وطن عوام ہیں ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے

لائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا اجلاس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button