پاکستان

عمران خان کو کٹہرے میں لانا کس کی ذمہ داری ؟ مریم اورنگزیب بتا دیا

عمران خان کو عالمی جریدوں نے پریڈیٹر کے نام سے ڈیکلیئر کیا ہے ،یہ صحافیوں کو اغواء کرواتا ان کے چلسے پروگرام بند کروا دیتا تھا : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

لاہور (لیڈی رپورٹر، آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو عالمی جریدوں نے پریڈیٹر کے نام سے ڈیکلیئر کیا ہے ،یہ صحافیوں کو اغواء کرواتا ان کے جلسے پروگرام بند کروا دیتا تھا ،اس نے پوری اپوزیشن کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں بند کیا ، آج گلگت بلتستان کے سی ایم کو ساتھ بیٹھا کر اسلام آباد آیا ہے،عمران خان نے نوجوانوںسے روزگار چھینا ، معیشت کو تباہ کیا ،عمران خان کو کٹہرے میںلانا ریاست کی ذمہ داری ہے ،یہ دہشت گرد کی ذہنیت ہے جو ملک میں انارکی اور سول وار چاہتا ہے۔

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے ڈر سے قومی اسمبلی توڑ دی،مقبول سیاسی جماعتوں کو اپنی حفاظت کے لئے دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے لوگوں کی ضرورت نہیں ہوتی،یہ پاکستان کے بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنا کر بیٹھتا ہے،اس نے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی یہ شخص سازش اور آئین شکنی کرتے ہوئے بھی نہیں ڈرتایہ شخص نوجوانوں کے برین واش کر کے ان سے ریاست پر حملے کرواتا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک شخص ملکی مفادات سے کھیلتے ہوئے نہیں ڈرتااس نے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی یہ شخص سازش اور آئین شکنی کرتے ہوئے بھی نہیں ڈرتایہ شخص نوجوانوں کے برین واش کر کے ان سے ریاست پر حملے کرواتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے ڈر سے قومی اسمبلی توڑ دی18 اگست 2022ء سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سماعت کے بعد سے عمران خان اس کیس میں پیش نہیں ہوئے عمران خان جس کیس میں اسلام آباد جا رہے ہیں یہ توشہ خانہ کا کیس ہے چور، دہشت گرد، کرپٹ کھلے عام پھر رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو عالمی جریدوں نے پریڈیٹر کے نام سے ڈیکلیئر کیا،یہ صحافیوں کو اغواء کرواتا، ان کے چلتے پروگرام بند کروا دیتا تھا،اس شخص نے پوری اپوزیشن کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں بند کیا، یہ جان کے خطرے کا بہانا بناتا ہے، آج گلگت بلتستان کے سی ایم کو ساتھ بٹھا کر اسلام آباد آیا ہے،اس نے گلگت بلتستان کی پولیس کو پنجاب کی پولیس سے لڑایا، اب جتھے اور بندوقیں لے کر نکلنے والے کو انصاف ملے گا،اس ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان ہے، اس نے نوجوانوں سے روزگار چھینا، معیشت کو تباہ کیا،آج جب معیشت کو استحکام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے تو اس وقت بھی ملک میں معاشی تباہی پھیلانے پر تلا ہوا ہے،نواز شریف پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر کے گیا تھا، عمران خان کو کٹہرے میں لانا ہوگا،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں خانہ جنگی اور معاشی تباہی پھیلانے والے شخص کے خلاف کارروائی کرے،یہ دہشت گرد کی ذہنیت ہے جو ملک میں انارکی اور سول وار چاہتا ہے، مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ایم ایف کے معاہدے سے ہاتھ بندھے ہونے کے باوجود مفت آٹے کی فراہمی شروع کروا دی ہے، اس وقت وزیراعظم نے تاریخ ساز رمضان پیکیج پاکستان کے عوام کے لئے دیا ہے، ہمارے پچھلے دور میں چینی اور آٹے کی قیمت کنٹرول میں تھی، عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کیا پھر اس کی خلاف ورزی کی، اس کے بعد مہنگائی آئی،جو شخص سول وار اور خانہ جنگی چاہتا ہو، عوام کو ریلیف دینا اس کی ترجیح نہیں ہوتی، آج جو مشکل حالات ہیں وہ عمران خان کے آئی ایم ایف کے پروگرام کی وجہ سے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے پہلی مرتبہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو مکمل کیا تھا،پاکستان کے عوام کو ریلیف دینے کی سوچ تھی،عمران خان معیشت کے ہاتھ باندھ گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کا ایمان ہے کہ وہ عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی، ہم ریاست کو بھی بچائیں گے اور معیشت کو بھی ٹھیک کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ 31 جنوری کو جب عمران خان پر فرد جرم عائد ہونا تھی اسے استثنیٰ مل گیا 9 مارچ 2023ئ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پیش نہیں ہوئے، وہاں سے بھی انہیں ریلیف ملا 13 مارچ کو دوبارہ یہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، 13 مارچ کو سیشن کورٹ نے ناقابل ضمانت کے وارنٹ جاری کئے پولیس کو احکامات جاری کئے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ شخص فارن میڈیا سے کہتا ہے کہ میرے پاس حفاظتی ضمانت موجود ہے یہ جھوٹ بولتا ہے، یہ کہتا ہے میں بیمار ہوں، بزرگ ہوں، مجھے بیماری لاحق ہے، میں عدالت پیش نہیں ہو سکتا ضمانت موجود ہے تو معذور اور بزرگ کیوں ہے؟ پولیس جب اسے گرفتار کرنے آئی تھی تو ضمانت کے آرڈر کیوں نہیں دکھائے؟، اگر ضمانت موجود تھی تو انہوں نے انڈر ٹیکنگ کیوں دی؟ آج یہ جتھوں کے ساتھ اسلام آباد جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبول سیاسی جماعتوں کو اپنی حفاظت کے لئے دہشت گرد کالعدم تنظیموں کے لوگوں کی ضرورت نہیں ہوتی یہ شخص پولیس والوں کے سر پھاڑنے اور پولیس وینز کی گاڑیوں پر پٹرول بموں سے حملے کروانے میں ملوث ہے اور اسے سزا نہیں مل رہی جب ایسے شخص کو عدالت سے ریلیف ملتا جائے تو پھر ریاست کی کوئی اہمیت نہیں رہتی ایک عدالت حکم دے کہ اسے گرفتار کر کے پیش کیا جائے تو دوسری عدالت اس شخص کو ریلیف فراہم کر دیتی ہے اس شخص نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا، پولیس عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے زمان پارک گئی تھی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے شہری سالوں سے زیر التواء کیسوں کی فائلیں اٹھائے ہوئے روز صبح عدالتوں میں کھڑے رہتے ہیں ہر روز انصاف کی آرزو میں پاکستان کے شہری عدالتوں میں فائلیں اٹھائے ہوئے پہنچتے ہیں ایک شخص غنڈہ گردی کرتے ہوئے عدالتوں میں جاتا ہے اور اسے ریلیف مل جاتا ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ کیا انصاف ڈر گیا ہے، انصاف دہشت گردوں سے خوفزدہ ہے کیا انصاف دہشت گردی، پٹرول بموں سے ڈر گیا ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک شخص کو عدالت بلائے اور وہ عدالت جاتے ہوئے جتھے لے کر پہنچے آپ کیا پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان میں انصاف اور قانون دہشت گردوں، غنڈوں، جتھوں، دھمکیوں اور گالیوں سے ڈر گیا ہے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ایک طاقتور قانون سے بالاتر ہے ایک شخص، لاڈلا، ایک غنڈہ، ایک بدمعاش جب عدالت اس طرح آئے گا اور عدالت سے اسے بنڈل ریلیف پیکیج ملے گاریاست پر حملہ آور ہونے کی کوئی سزا کل کے بعد جائز نہیں ہوگی یہ پاکستان کے بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنا کر بیٹھتا ہے پولیس وینز اور رینجرز کی گاڑیوں پر پٹرول بم پھینکے گئے۔

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر نماز نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button