پاکستان

مریم نواز نے تحریک انصاف کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

تحریک انصاف ایک دہشت گرد جماعت ہے،ایک شرپسند کی درخت پر چڑھ کر پولیس پر پٹرول بم پھینک پھینکنے کی ویڈیو شیئر کر دی : مریم نواز

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں۔ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا، کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔

مریم نواز نے عمران خان اور اس کی جماعت تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا ،انہوں نے ایک ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کہا کہ کہا تھا نا کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے۔ شرمناک!،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شرپسند درخت پر چڑھ کر پولیس پر پٹرول بم پھینک رہا ہے۔

عمران خان کو کٹہرے میں لانا کس کی ذمہ داری ؟ مریم اورنگزیب بتا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button