پاکستان

عمران خان سے دہشت گردوں کی طرح نمٹا جائے ،مریم نواز نے یہ مطالبہ کیوں کیا؟

عمران خان سے بڑا دہشت گرد کون ہو سکتا ہے جس نے برسوں سے شریف فیملی کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ 94ایف آئی آرز درج کرنے کے باوجود جی نہیں بھر رہا

لاہور(کھوج نیوز )عمران خان سے دہشت گردوں کی طرح نمٹا جائے،مریم نواز نے کیوں کہا ؟پتا چل گیا ،رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان سے دہشت گردوں کی طرح نمٹے۔ کیوں نہیں، کیوں نہیں۔ اس سے بڑا دہشت گرد کون ہو سکتا ہے جس نے برسوں سے شریف فیملی کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔ 94ایف آئی آرز درج کرنے کے باوجود جی نہیں بھر رہا۔

فواد چوہدری نے مشورہ تو دیا ہے کہ چھ اور کاٹ دیں تاکہ سینچری مکمل ہو جائے۔ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جو رعایت عمران خان کیلئے ہے کسی اور ملزم کو میسر نہیں۔ بالکل درست بات ہے۔ آپ نے اس پر 94 مقدمات بنائے ہیں کہ بس عدالتوں میں ہی آتا جاتا رہے، باقی زندگی جیلوں میں گزار دے۔ اب اگر پاکستانی قوم اس بات پر تیار نہیں تو کوئی کیا کر سکتا ہے۔ عمران خان کو یہ سہولت عدالتوں نے نہیں پاکستانی عوام نے دی ہے۔ اب اگر وہ اس کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے تو کیا ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد سے صرف ستر لوگ گرفتار کئے گئیہیں۔ بائیس کروڑ میں صرف ستر۔ کوئی بڑی جیل بنانے کی ضرورت ہے، جس میں پوری قوم قید ہو سکے بلکہ اپنے محل بچا کر پورے ملک کو جیل بنا دیا جائے تو مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سیاست دان تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے بھی ٹھیک کہا ہے۔ بے شک عمران خان سیاست دان نہیں ہیں۔ انہوں نے کبھی کسی کے ساتھ چکر بازی یعنی سیاست نہیں کی۔ بے شک ماضی قریب تک لفظ سیاست کا مطلب کسی ملک کا نظام حکومت، ملکی تدبیر و انتظام، طریقہ ِ حکمرانی وغیرہ تھا مگر اب لغت میں اس کے ساتھ اس کے مفہوم میں چالاکی اور ریشہ دوانی کے لفظ بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل ٹرافی جیتنے میں راشد خان اور زمان خان نے کیا کردار ادا کیا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button