پاکستان

مریم نواز نے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی

یکم فروری سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز ' پہلا ورکرز کنونشن یکم فروری کو بہاولپور میں ہو گا ، 23،24مارچ کو کوئٹہ ،27،28مارچ کو کراچی جائیں گی

لاہو ر(کھوج نیوز رپورٹر، این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز یکم فروری سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔

پنجاب میں ضمنی انتخابات کا معاملہ، پی ٹی آئی د و حصوں میں تقسیم ؟

وفاقی وزیراطلاعات و مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز یکم فروری سے طوفانی تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی ۔شیڈول کے مطابق مریم نواز یکم فروری کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی ،دو فروری کو بہاولپور میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا،پانچ فروری کو ملتان میں کنونشن اور چھ فروری کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا ،9 فروری کو مریم نواز ایبٹ آباد میں کنونشن سے خطاب کریں گی ۔

10فروری کو ایبٹ آباد میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا ،15فروری کو مریم نواز ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے خطاب کریں گی ،16فروری کو ڈی جی خان میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی ،19فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن ہوگا، 20 فروری کو تنظیمی اجلاس ہوگا ،23فروری کو مریم نوازشریف سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی ،24فروری کو مریم نواز سرگودھا میں پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی ،27فروری کو ساہیوال میں ورکرز کنونشن 28فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا ۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق گوجرانوالہ میں 3 مارچ کو کنونشن اور 4مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا ،شیخوپورہ میں 7مارچ کو کنونشن، 8 مارچ کو پارٹی تنظیمی اجلاس ہوگا ،فیصل آباد میں 11 مارچ کو کنونشن اور 12 مارچ کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا ،پشاور میں 15 مارچ کو ورکرز کنونشن اور16 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا ،لاہور ڈویژن میں 19 مارچ کو کنونشن اور20 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا ،مریم نواز23 مارچ کو کوئٹہ جائیں گی اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی ،24مارچ کو کوئٹہ میں مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا ،کراچی میں ورکرز کنونشن 27مارچ جبکہ 28مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button