پاکستان

پنجاب میں ضمنی انتخابات کا معاملہ، پی ٹی آئی د و حصوں میں تقسیم ؟

کور کمیٹی اجلاس میں شفقت محمود ، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بحث و تکرار بھی ہوئی ، پارٹی کے زیادہ ممبر اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ کھڑے ہیں

لاہور(کھوج نیوز رپورٹ) پنجاب میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے ، شفقت محمود، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی میں جوڑ پڑ گیا۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، کریانہ مرچنٹ تاجروں کی بدمعاشیاں، عوام کو جینا محال

ذرائع کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شفقت محمود ، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی تجاویز مسترد ہونے کے بعد دھڑوں بندی کا انکشاف سامنے آیا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ شفقت محمود نے ہر حلقے میں عمران خان کی بجائے الگ الگ امیدوار کھڑا کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے ضمنی انتخابات نہ لڑنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی جماعت کو انتخابات سے دور نہیں رہنا چاہیے اور الیکشن ضرور لڑنا چاہیے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس میں تینوں اراکین کے درمیان بحث و تکرار بھی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button