سوشل ایشوز

ہائے ارے مہنگائی، شہری برائلر گوشت کھانے کو بھی ترسنے لگے

برائلر گوشت کی قیمت میں3روپے جبکہ فارمی انڈے کی قیمت میں 2 روپے اضافہ سے 295 روپے فی درج ہو گئے

لاہور( کھوج نیوز رپورٹر، این این آئی ) ہائے ارے مہنگائی، شہری برائلر گوشت کھانے کو بھی ترسنے لگے، برائلر گوشت کی قیمت میں آج مزید 3 روپے کا اضافہ کر دیا جبکہ فارمی انڈے بھی مہنگے ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 3روپے اضافے سے501روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 2روپے اضافے سے334روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید 2روپے اضافے سے295روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔ برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے جبکہ دکاندار بھی پریشان نظر آ رہے ہیں۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، کریانہ مرچنٹ تاجروں کی بدمعاشیاں، عوام کو جینا محال

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button