پاکستان

مرکنٹائل ایکسچینج میں کتنے ارب کے سودے ہوئے؟ اہم خبر منظر عام پر آگئی

مرکنٹائل ایکسچینج میں14.7ارب روپے کے سودے' سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت6.199ارب روپے رہی

کراچی(کامرس رپورٹر، آن لائن)مرکنٹائل ایکسچینج میںکتنے ارب کے سودے ہوئے؟ اہم خبر منظر عام پر آگئی ‘ پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے14.7ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 11275 رہی،سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت6.199ارب روپے رہی۔

کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت4.655ارب روپے،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 934.552 ملین روپے،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 858.768 ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 683.313 ملین روپے،جے ڈی کے سودوں کی مالیت537.070 ملین روپے،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 380.844 ملین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 340.716 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت146.330ملین روپے،کاپرکے سودوں کی مالیت33.558ملین روپے اوربرینٹ کے سودوں کی مالیت 20.009ملین روپے رہی،ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 6 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6.887 ملین روپے رہی۔

نجی ایئر لائن سیال کی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز کہاں گئی؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button