پاکستان

30 اور 31 مارچ کو کیا ہونے والا ہے؟ ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

تما م بینکوں کی برانچیں حکومتی ٹیکسوں کی وصولی کے لیے 30 اور 31 مارچ 2023ء کو توسیع شدہ بینکاری اوقات میں سہ پہر 4.00 بجے تا شام 6.00 بجے تک کھلی رہیں گی

کراچی(کامرس رپورٹر، آن لائن)30 اور 31 مارچ کو کیا ہونے والا ہے؟ ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی ‘ ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کی غرض سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان سمیت تمام بینکوں کی برانچیں اے ڈی سی کی اوور دی کاؤنٹر سہولت (او ٹی سی) کے ذریعے حکومتی ٹیکسوں کی وصولی کے لیے 30 اور 31 مارچ 2023ء کو توسیع شدہ بینکاری اوقات میں سہ پہر 4.00 بجے تا شام 6.00 بجے تک کھلی رہیں گی۔

نفٹ (NIFT) 31 مارچ 2023ء (جمعہ) کو شام 6.00 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کرے گا تا کہ کسٹمز کی وصولیوں کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچوں میں جمع شدہ ادائیگی کے تمسکات کی اسی دن کلیئرنگ کی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے تمام بینک اپنی کلیئرنگ سے متعلق برانچوں کو اس وقت تک کھلا رکھیں گے جو 31 مارچ 2023ء (جمعہ) کو نفٹ کی جانب سے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔

مرکنٹائل ایکسچینج میں کتنے ارب کے سودے ہوئے؟ اہم خبر منظر عام پر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button