پاکستان

مودی سرکار کی مظالم پالیسیاں، کشمیری ڈٹ کر کھڑے ہیں، راجہ ریاض

چاہے کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق ہو کشمیر کے معاملہ پر سب ایک ہیں: قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف کا بیان

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے خلاف مظالم کا دلیری سے مقابلہ کررہے ہیں ،چاہے کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق ہو کشمیر کے معاملہ پر سب ایک ہیں ۔

راجہ ریاض نے کہاکہ سب سے پہلے آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ کشمیری اپنے خلاف مظالم کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے ایشو پر پوری قوم یکجا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چاہے کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق ہو کشمیر کے اوپر سب ایک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم کی طرف سے کشمیریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ پوری کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔

توشہ خانہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد کیوں نہ ہوئی؟ بڑی خبر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button