محسن نقوی کا ہربنس پورہ مفت آٹا سنٹر کا دورہ، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کا حکم
ہر شہری سے عزت اور پراسیس جلد مکمل کیا جائے، بزرگ شہریوں کو بلاتاخیر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے' مفت آٹا پیکیج کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں:محسن نقوی
![Mohsin Naqvi Update News in Urdu](https://i0.wp.com/www.khouj.com/wp-content/uploads/2023/04/mohsin-naqvi-news.jpg?resize=780%2C470&ssl=1)
لاہور (سپیشل رپورٹر، آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تاج پیلس ہال ہربنس پورہ میں قائم مفت آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ محسن نقوی نے سنٹر میں شہریوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور سنٹر پر شہریوں کے لئے سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ سنٹرز پر آنے والے ہر شہری سے عزت سے پیش آیا جائے اور پراسیس جلد مکمل کیا جائے اور بزرگ شہریوں کو بلاتاخیر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔محسن نقوی نے مرد و خواتین کی شکایات بھی سنیں اور فوری ازالے کیلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ محسن نقوی نے مرد و خواتین سے سنٹرز پر انتظامات اور آٹے کی فراہمی کے بارے میں پوچھا۔ محسن نقوی نے سنٹرز پرشہریوں کی تعداد کے مطابق سہولتیں اور انتظامات بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور پنجاب حکومت کے تاریخ ساز مفت آٹا پیکیج کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں ۔ اس پیکیج کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ سے صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے پنجاب پولیس ملازمین کو چھوٹی عید کا بڑا تحفہ دیدیا