پاکستان

ڈی آئی جی آپریشنز نے پنجاب پولیس ملازمین کو چھوٹی عید کا بڑا تحفہ دیدیا

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے 51ملازمین کی سزائیں معاف جبکہ05برخاست کانسٹیبلان کونوکری پر بحال کر دیا

لاہور (کرائم رپورٹر، آن لائن)ڈی آئی جی آپریشنز نے پنجاب پولیس ملازمین کو چھوٹی عید کا بڑا تحفہ دیدیا ‘ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے اردل روم کے دوران 85 پولیس افسران و اہلکاروں کی اپیلوں پرشنوائی کی۔

ڈی آئی جی معمولی کوتاہیوںپر 51 ملازمین کی سزائیں معاف جبکہ 5 برخاست کانسٹیبلان کو نوکری پر بحال کر دیا گیا۔ انہوں نے 2 جوانوں کی اپیلوں پر دوبارہ انکوائری کی ہدایت کی۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ اپیل کرنا سرکاری ملازم کا حق ہے، میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ افسران و جوان فرائض منصبی بہتر طریقہ سے ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی شنوائی کا مقصد سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی اور پولیس افسران واہلکاروں کے مسائل حل کرنا ہے۔ فرائض میں غفلت اوراختیارات سے تجاوزکرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی۔

عدالت نے سینیٹر شبلی فراز کی ضمانت اڑا کر رکھ دی مگر کیوں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button