پاکستان

سینیٹر مشاہد حسین کے دورہ چین کا اصل مقصد کیا تھا؟ کہانی کھل گئی

چینی قیادت نے پیغام دیا کہ کچھ ممالک کو چین پاکستان دوستی کھٹکتی ہے، ہمارے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی اس لیے احتیاط سے رہیں

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، آن لائن ) سینیٹر مشاہد حسین کے دورہ چین کا اصل مقصد کیا تھا؟ کہانی کھل گئی ‘ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ میں چار سال بعد چین گیا، وہاں قیادت میں بڑی تبدیلی آئی ہے جس نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ چینی قیادت نے پیغام دیا کہ کچھ ممالک کو چین پاکستان دوستی کھٹکتی ہے، ہمارے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی اس لیے احتیاط سے رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے کہا ہے کہ ہم آپ کے دوست ہیں مگر ہمیں بہت تشویش ہے کہ پاکستان کے اندر عدم استحکام کی صورت حال ہے۔مشاہد حسین نے بتایا کہ چینی قیادت نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب سیاست دان پاکستان کے مفاد کو پہلے رکھیں۔

پولیس کی کارروائی، خونی کھیل کا سوداگر گرفتار ، پتنگیں و ڈور برآمد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button