پاکستان

جسٹس (ر) جاوید اقبال نیب کے ریڈار پر متاثرہ خاتون طیبہ گل کی بھی سنی گئی

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت اٹارنی جنرل مشاورت کے علاوہ موجودہ چیئرمین نیب کا نکتہ نظر بھی معلوم کیا جائے ۔16مارچ کو جاری


اسلام آباد(کھوج نیوز) نیب کے سابق چیئرمین جسٹس (ر )جاوید اقبال کے خلاف طیبہ گل کے الزامات کی ا علی سطح تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اور پنجاب کو معاملے کی تحقیقات کا حکم احتساب عدالت 1لاہور نے دیا ہے ۔احتساب عدالت 1لاہور کو 18دنوں میں انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔مذکورہ احتساب عدالت کے جج راو عبد الجبار خان نے کہا کہ طیبہ گل کی جاوید اقبال کے خلاف شکایت منظور یا مسترد کرنے کا حکم جاری کرنے سے قبل حقیقت جاننے کیلیے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 202کے تحت ایک پولیس افسر نے ان سے زیر تفتیش معاملے میں ان سے رجوع کیا ۔تاکہ سچ یا جھوٹ کا پتہ چلایا جا سکے ۔اس لیے انہوں نے اسلام آباد اور پنجاب کے آئی جی پولیس صاحبان کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت اٹارنی جنرل مشاورت کے علاوہ موجودہ چیئرمین نیب کا نکتہ نظر بھی معلوم کیا جائے ۔16مارچ کو جاری حالیہ حکم نامے میں دونوں آئی جی صاحبان سے کہا گیا کہ وہ فریقین کو وضاحت دینے کے یکساں مواقع فراہم کریں ۔دریں اثنا نیب کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طیبہ گل کی شکایت سماعت کیلیے قابل قبول محدود یا یکجاکئے جانے کے بارے میں جواب داخل کرے۔
طیبہ گل نے جاوید اقبال اور دیگر پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے آپس میں ملی بھگت سے اخلاق با ختگی، ہراساں کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ۔ان تمام غیر قانونی اور بد نیتی پر مبنی اقدامات کے باعث ملزمان متعلقہ قوانین کے تحت سزا وار ہیں ۔اور انہیں قرار واقعی سزائیں ملنی چاہئے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا معیاری تعلیم کے لئے دبنگ اقدام، سب حیران و پریشان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button