پاکستان

عمران خان کی سیاست ناچ گانوں سے شروع اور ناچ گانوں پر ختم ،سازش بے نقاب

یہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملک میں اس وقت تک معاشی استحکام نہیں آ سکتا جب تک سیاسی استحکام

لاہور (کھوج نیوز) ویسے تو شروع سے ہی عمران خان اور ان کی جماعت کی سیاست نرالی رہی ہے۔ لیکن اب تو انہوں نے سیاست کے رجحانات ہی تبدیل کردیئے ہیں۔ ناچ گانوں، سیاسی مخالفین کو سرعام بدنام اور رسوا کرنے اور بدترین سیاسی انتقام سے ابتداکی گئی اور اب ریاست اور قانون کو للکارتے ہوئے ملک میں دھڑلے سے عدم استحکام پیدا کیا جا رہا ہے۔

یہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملک میں اس وقت تک معاشی استحکام نہیں آ سکتا جب تک سیاسی استحکام نہ ہو۔ دوسرے الفاظ میں ان کو نہ ریاست کی پروا ہے نہ قانون کا احترام ہے اور نہ ہی قوم کی فکر ہے بلکہ وہ ملک کے سری لنکا بننے کی پیش گوئیاں کررہے ہیں اور اب تو وہ امام خمینی بننے اور انقلاب ایران کی باتیں بھی کرتے ہیں۔ ان کے ارادے بالکل واضح ہیں۔ ابھی زمان پارک کے واقعہ کو دو دن بھی نہیں گزرے تھے کہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پر یلغار کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ ان کے سامنے ریاست اور قانون کتنا بے بس ہے اور وہ اتنے طاقتور ہیں کہ جب بھی اور جہاں بھی ،جو چاہیں کر سکتے ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نیب کے ریڈار پر متاثرہ خاتون طیبہ گل کی بھی سنی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button