پاکستان

عمران خان پر یہ مقدمات ،یہ چھاپے ،یہ حملے کس کے کہنے پر بنائے گئے،راز کھل گیا

چند دنوں سے ملک پر مسلط ٹولے نے ایک نیا ڈھونگ رچایا ہے وہ اپنی مخالف سیاسی جماعت کو کچلنے کی آرزو میں اس حد تک چلا گیا ہے


اسلام آباد(کھوج نیوز ) پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر یہ مقدمات ،یہ چھاپے،کس کے کہنے پر بنائے گئے،رپورٹ کے مطابق یہ مقدمات، یہ چھاپے، یہ حملے کیوں؟ سنا ہے سب کچھ کسی کے کہنے پر ہو رہا ہے۔ اگر ایسا ہی ہے تو پھر یہ سوچئے کہ کیا یہ درست طرز عمل ہے، ہرگز نہیں کیونکہ ملک کسی کی خواہشات پر نہیں چلتے، آرزووں کا کھیل ہمیشہ بگاڑپیدا کرتا ہے۔

چند دنوں سے ملک پر مسلط ٹولے نے ایک نیا ڈھونگ رچایا ہے وہ اپنی مخالف سیاسی جماعت کو کچلنے کی آرزو میں اس حد تک چلا گیا ہے کہ اب لوگوں کے گھروں پر راتوں کو چھاپے مارے جارہے ہیں، انہیں تنگ کیا جارہا ہے، اہل خانہ اور بزرگوں کی توہین کی جا رہی ہے۔ اس دوران ہمارے ملکی ادارے خاموش ہیں۔ یہ خاموشی بتارہی ہے کہ یا تو وہ ان معاملات کا حصہ بن چکے ہیں یا پھر آنکھیں بند کرکے غفلت کا ارتکاب کر رہیہیں کیونکہ جن لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے، انکے اور اداروں کے درمیان خلیج بڑھتی جا رہی ہے۔ عام پاکستانیوں کا خیال ہے کہ ادارے اقتدار پر مسلط ٹولے کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ جب نفرتیں بوئی جارہی ہیں تو ہمارے اداروں پر سکوت طاری ہے۔ کسی کو اندازہ ہے کہ جو نفرتیں بوئی جا رہی ہیں، انکی فصل کس قدر بھیانک ہو گی!

عمران خان کی سیاست ناچ گانوں سے شروع اور ناچ گانوں پر ختم ،سازش بے نقاب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button