پاکستان

سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کو آزادی کا پروانہ کس نے اور کیوں دیا؟

طیبہ گل کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل ، بریت درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد( کورٹ رپورٹر، آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید فیضان حیدر کی عدالت میں زیر سماعت طیبہ گْل کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں پیش ہوجانے پر سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے بریت درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

سماعت کے دوران سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم پیش ہوگئے جس پرعدالت نے ان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے20 ہزار روپے مالیتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا،دوران سماعت سابق ڈی جی نیب شہزاڈسلیم کی جانب سے بریت کی درخواست بھی دائر کی گئی جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔

وزیرِ اعظم سے ایم کیو ایم کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button