پاکستان

وزیرِ اعظم سے ایم کیو ایم کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں متحدہ کے ممبران نے وزیرِ اعظم کو قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری پر مبارکباد پیش کی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر’ آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلی سطح وفد نے ملاقات کی۔متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں کنوینر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق شریک تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر سردار ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں متحدہ کے ممبران نے وزیرِ اعظم کو قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔وفد نے وزیرِ اعظم کو مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات اور کراچی کے مسائل کے بارے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے متحدہ کے تمام تحفظات کو دور کرنے اور انکے مسائل کے حل کی فوری ہدایات جاری کیں۔

عمران خان کی پیشی، وکیل کی گرفتاری، بار ایسوسی ایشن کا احتجاج ‘ عدالتوں سے غائب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button