پاکستان

عمران خان کی پیشی، وکیل کی گرفتاری، بار ایسوسی ایشن کا احتجاج ‘ عدالتوں سے غائب

عمران خان کی پیشی پر وکیل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد بارایسوسی ایشن کا احتجاج اور ہڑتال، وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن )عمران خان کی پیشی پر وکیل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد بارایسوسی ایشن نے گذشتہ روز بھی احتجاج اور ہڑتال کی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے،اسلام آباد بار کا کچہری میں پولیس کا داخلہ مطالبات کی منظوری تک بند کرنے کا فیصلہ برقراررہا،صبح سویرے ہی وکلاء نے کچہری آئے پولیس اہلکاروں کو باہر نکالنا شروع کردیاتھا اور پولیس کو عدالتوں سے بھی نکالتے رہے۔

وکلاء کاکہناتھا کہ ایس ایچ او تھانہ ترنول کی معطلی ، مقدمہ اندراج ، پولیس کی معافی تک احتجاج جاری رہے گا،ادھر سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد اسد نوید بھٹی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سات ہزار کی وکلاء کی بار کا نمائندہ ، جنرل سیکرٹری ہوں،جلاؤ گھیراؤ کی سیاست پر کبھی یقین نہیں رکھتا،لیکن ایک بار واضح کروں اگر ہمارے مطالبے پر عمل درآمد نہ ہوا تو بڑا ری ایکشن آئے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے بعد پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، بھارت میں ماتم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button