پاکستان

ایف اے ٹی ایف کے بعد پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، بھارت میں ماتم

یورپی کمیشن نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا جو پاکستانی اشیاء برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کیلئے اچھی خبر ہے

کراچی(آن لائن) ایف اے ٹی ایف کے بعد پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا جویورپی یونین پاکستانی اشیا برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کیلئے اچھی خبرہے۔

یورپی کمیشن نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا ہے، جن کی انسداد منی لانڈرنگ و انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت(AML/CFT) نظام میں اسٹریٹجک خامیاں ہیں،یورپی کمیشن کے اس عمل سے پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹرکی اضافی شرائط لاگو نہیں ہونگی، اکنامک منسٹر، ایمبیسی آف پاکستان، برسلز، بیلجیئم نے بھی یورپی کیمیشن کے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ ہائی رسک فہرست اینٹی منی لانڈرنگ کے خراب نظام کی نشاندہی کرتی ہے، ہائی رسک فہرست دہشت گرد فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیرتجارت نوید قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں یہ کامیابی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں سے ملی ہے اور یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا ہےـ

نوید قمر نے کہا کہ ہم نے ان خامیوں کو دور کر لیا ہے جو اب بین الاقوامی مالیاتی نظام کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ نوید قمرنے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو اب پاکستان کے ساتھ معاملات کرتے ہوئے بہتر کسٹمر ڈیلیجنس(Enhanced Customer Due Diligence) کا اطلاق کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔۔ نوید قمر نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو 22 اکتوبر 2018 کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا اور اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیر ضروری بوجھ ڈالا تھا۔ دوسری جانب یورپی یونین کوایکسپورٹ کرنے والے پاکستانی برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ایک جانب یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کیلئے مزید دوسال کی توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اوراب یورپی کمیشن کی جانب سے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکالناانتہائی اطمینان بخش بات ہے۔

سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کو عدالت نے بڑا جھٹکا دے دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button