پاکستان

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کا استعفیٰ منظور کرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کا استعفیٰ منظور کرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت 6اپریل تک ملتوی کر دی گئی

لاہور (کورٹ رپورٹر، آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا استعفیٰ منظور کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت چھ اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹی فائی کرنے کے نوٹیفیکشن پر عملدرآمد معطل کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔

عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے 43 اراکین قومی اسمبلی کا استعفی منظور کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔سماعت پر عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن نے عدالت کے روبرو اپنا جواب داخل کرادیا۔ سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے وکیل نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی ۔ عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت چھ اپریل تک ملتوی کردی ۔

قاسم علی شاہ کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی مگر کب تک؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button