پاکستان

قومی اسمبلی انتخابات، پوسٹل بیلٹ حاصل کرنیکی درخواست کیلئے فائنل تاریخ کا اعلان

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے چھ حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15اپریل مقرر کر دی

لاہور (آن لائن) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے چھ حلقوں میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15اپریل مقرر کی ہے۔

قومی اسمبلی کے چھ حلقوں میں سے صوبہ پنجاب میں دو حلقوں NA-108فیصل آباد اور NA-118ننکانہ صاحب میں 30اپریل کو ضمنی انتخاب منعقد کیا جائیگا۔ اس حوالے سے پوسٹل بیلٹ کی سہولت سرکاری ملازمین، پاک فوج کے اراکین اور ان کے اہلخانہ کو مہیا کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ سہولت افراد باہم معذوری، جو کہ ایسی معذوری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پولنگ سٹیشن پرآ کر ووٹ نہ ڈال سکتے ہوں، ایسے افراد بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

افراد باہم معذوری کیلئے لازمی ہے کہ پوسٹل بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے لئے انکے پاس نادرا کا معذوری کے نشان والا شناختی کارڈ موجود ہو،پوسٹل بیلٹ کی سہولت جیل میں موجود قیدی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔الیکشن کیلئے تعینات کر دہ پولنگ عملہ بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت استعمال کر سکتا ہے۔پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست فارم متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں پوسٹل بیلٹ درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ایسے ووٹرز جن کو پوسٹل بیلٹ جاری کیا جائیگا وہ پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل نہیں ہونگے۔

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کا استعفیٰ منظور کرنے کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button