ڈنمارک میں توہین قرآن، تحفظ ختم نبوت الائنس نے دہشتگردی قرار دیدیا
ڈنمارک میںتوہین قرآن عالمی دہشتگردی ہے:13دینی جماعتیںتوہین قرآن ناقابل برداشت ہے :لیاقت بلوچ،علامہ ممتازاعوان،شعیب الرحمن
لاہور (آن لائن) 13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس میںشامل جماعتوں جے یوآئی ،جے یوپی ،جماعت اسلامی ،ورلڈپاسبان ختم نبوت ،مسلم لیگ (علمائومشائخ)،متحدہ علماء کونسل ،مجلس احراراسلام ،جمعیت اہلحدیث ،جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ ،خاکسارتحریک،چاروںمسالک علماء کونسل ،تحریک آزدی کشمیرکے راہنماسرپرست الائنس لیاقت بلوچ کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان چیف آرگنائزرحافظ شعیب الرحمن قاسمی اورمیاںمحمداویس ،مفتی غلام حسین نعیمی ،حافظ حسین احمد ،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،شیخ محمدنعیم بادشاہ سلفی،علامہ عاشق حسین رضوی،حافظ کاظم رضانقوی،مولانامحمداسلم ندیم،مولانامحمدحنیف حقانی ،ڈاکٹرماجدخاکسار،مفتی محمداسعدنیاز،قاری خالد محمود،مولانامحمدمنسوب رحیمی،حافظ محمدیعقوب شاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںڈنمارک میںترک سفارتخانے کے سامنے توہین قرآن کے شیطانی عمل پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے اسے عالمی دہشتگردی قراردیاہے۔
انہوں کہاہے کہ توہین قرآن دنیابھرکے غیورمسلمانوںکیلئے انتہائی ناقابل برداشت ہے کیونکہ توہین قرآن کایہ دل سوز واقعہ نہ صرف دنیاکی ایک چوتھائی قوم دوارب مسلمانوںکے ایمان پرحملہ ہے بلکہ دنیاکی مختلف تہذیبوںمیںتصادم کرانیکی بھی گہری سازش ہے ان رہنمائوںنے یو،این،اوسلامتی کونسل ودیگرعالمی اداروںسے توہین قرآن واقعہ کیخلاف فوری نوٹس لینے اورذمہ داروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے اورمزیدکہاکہ اگرایسے ناپاک دل خراش واقعات کاتدارک نہ کیاگیاتودنیاکاامن محض ایک خواب بن کررہ جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائے گا یا نہیں ؟نجم سیٹھی نے واضح کردیا