پاکستان

پنجاب بھر میں اب تک کتنے لوگوں میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیے گئے؟ پتا چل گیا

اب تک پنجاب بھر میں ایک کروڑ 32 لاکھ آٹا تھیلے تقسیم، گذشتہ صبح سے لیکر شام تک کل کے روز 21 لاکھ سے زائد آٹا تھیلے شہریوں کو فراہم کیے گئے

لاہور (سپیشل رپورٹر، آن لائن) پنجاب بھر میں اب تک کتنے لوگوں میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیے گئے؟ پتا چل گیا ‘ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدرات آج وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میںپنجاب میں شہریوں کی سہولت اور رش کم کرنے کیلئے مفت آٹے کے سنٹرز کو صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیااور کل سے صوبہ بھر میں آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر صبح 6 بجے کھلیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز اگلے 3 روز تک تفویض کردہ اضلاع میں فرائض سرانجام دیں گے۔ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز آٹا سنٹرز کے وزٹ کرکے خود صورتحال کا جائزہ لیں گے جبکہ ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز بھی صبح کے وقت سنٹرز پر موجود رہیں گے۔محسن نقوی نے آٹا سنٹرز پر اضافی پولیس کی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ساہیوال اور بعض دیگر شہروں میں آٹا سنٹرز پر دھکم پیل اور بے نظمی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سنٹرز پر آنے والے شہریوں کی بہتر انداز سے مینجمنٹ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرز پر شہریوں کو مناسب طریقے سے گائیڈ کیا جائے اور قطاریں بنانے کے اعلانات کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اب تک پنجاب بھر میں تقریباً ایک کروڑ 32 لاکھ آٹا تھیلے شہریوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ کل صبح سے شام تک کل کے روز 21 لاکھ سے زائد آٹا تھیلے شہریوں کو فراہم کئے چکے ہیں اور آج کم وقت میں سب سے زیادہ آٹا تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری خوراک اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈنمارک میں توہین قرآن، تحفظ ختم نبوت الائنس نے دہشتگردی قرار دیدیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button