احسن اقبال کی سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک’ نواز شریف کی نا اہلی ختم؟
احسن اقبال کا نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی کا مطالبہ ' چند مخصوص ججز سے (ن) لیگ کیخلاف فیصلے آرہے ہیں: احسن اقبال
اسلام آباد( جنرل رپورٹر، آن لائن) وفاقی وزیر احسن اقبال نے نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ۔ عدلیہ کا احترام ہے لیکن چند مخصوص ججز سے (ن) لیگ کے خلاف پی ٹی آئی کی حمایت میں فیصلے آرہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ جب نوازشریف کو نااہل کیا گیا تو اپیل کا حق نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہے لیکن چند مخصوص ججز سے (ن) لیگ کے خلاف پی ٹی آئی کی حمایت میں فیصلے آرہے ہیں، عمران خان نے اسمبلیاں اس لیے توڑیں تاکہ نظام گر جائے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں نیک نیتی کے ساتھ نہیں توڑیں،کوئی الیکشن سے فرار حاصل نہیں کررہا ،کیا ایسے انتخابات کراناچاہتے ہیں جس سے مزید تنازعات پیدا ہوں؟
مساجد میں نمازیوں پر ایسی پابندی لگا دی گئی کہ سب حیران رہ گئے