پاکستان

عمران خان کو اقتدار کا نشہ، اسٹیبلشمنٹ کے تلوے چاٹنے پر مجبور

عمران خان الیکشن نہیں''سلیکشن فریم ورک'' کی تلاش میں ہیں ، پی ٹی آئی کو اقتدار میں آنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں : شیری رحمان

اسلام آباد (کھوج نیوز’ آن لائن ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں،عمران خان کو اگر الیکشن فریم ورک پر بات کرنی ہوتی تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے۔

شیر ی رحمن کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن نہیںسلیکشن فریم ورک کی تلاش میں ہیں،سیاستدانوں سے ہاتھ نا ملانے والے عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے پاؤں پکڑ رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ اداروں اور امریکہ پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکہ سے خوشگوار تعلقات جبکہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا خواہشمند ہے، یہ سیاست نہیں منافقت ہے، عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے۔

دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کر دی ہے،گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو پاؤں پکڑنے پر آ گئے ہیں، 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزاسرائی کرنے والا اب کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں،اداروں اور امریکہ پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکہ سے خوشگوار تعلقات جبکہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا خواہشمند ہے، یہ سیاست نہیں منافقت ہے،عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے، ان کو اگر الیکشن فریم ورک پر بات کرنی ہوتی تو پارلیمنٹ سے رجوع کرتے، یہ الیکشن نہیں سلیکشن فریم ورک کی تلاش میں ہیں۔

احسن اقبال کی سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک’ نواز شریف کی نا اہلی ختم؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button