پاکستان

وطن واپسی کے متعلق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا باضابطہ بیان آگیا

میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن مہم میں حصہ لیں گے

لندن(پی این آئی، کھوج نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ( ن ) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے میرا دل پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ دھڑکتا ہے ، ملک پر چار سال عمران نیازی کو مسلط نہ کیا جاتا تو اس کے کئی برس تک رہنے والے برے آثار پیدا نہ ہوتے ، نیازی حکومت نے ابتری کے جو حالات پیدا کئے انہیں ختم کرنے میں کافی وقت لگے گا تاہم وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور انکی پوری ٹیم ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ، اٹک میرا دوسرا گھر ہے جس کو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔

وہ لندن میں اپنی رہائشگاہ پر اٹک کی سرکردہ شخصیت و سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان کے ہونہار فرزند ملک آذان اعوان کے ساتھ گفتگو کررہے تھے میاں نواز شریف نے ضلع اٹک کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگی رہنمائوں بالخصوص اپنے ساتھی سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے فرزند سابق ایم پی اے جہانگیر خانزادہ اور شاویز خان کا بطور خاص حال احوال دریافت کیا۔ میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے اور الیکشن مہم میں حصہ لیں گے ، ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ ٹکٹ میرٹ پر صرف نظریاتی لوگوں کو دیئے جائیں گے جو شروع سے اب تک پارٹی کے ساتھ رہے ہیں ۔

جنرل باجوہ نےبھارتی وزیراعظم مودی کو دورہ پاکستان سےکس کےکہنے پر روکا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button