پاکستان

جنرل باجوہ نےبھارتی وزیراعظم مودی کو دورہ پاکستان سےکس کےکہنے پر روکا؟

رانا ثنا اللہ اور حنیف عباسی کو مقدموں میں باجوہ نے الجھایا تو پھر اسی باجوہ کو عمران خان نے تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز) عمران خان کو بتانا چاہئے کہ جنرل باجوہ کے ساتھ ان کی اصل لڑائی کیا تھی؟ وہ یہ کیوں نہیں بتاتے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر باجوہ کے ساتھ ان کا کیا اختلاف تھا؟ وہ یہ کیوں نہیں بتاتے کہ جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپریل 2021 میں پاکستان آنا چاہتے تھے تو عمران خان نے اس دورے کو ملتوی کرنے کے لئے کیوں کہا اور باجوہ کیوں ناراض ہوئے؟

عمران خان سے جب بھی پوچھا جاتا ہے کہ آپ کے دور میں آزادی صحافت پر پابندیاں کیوں لگیں اور صحافیوں پر حملے کیوں ہوئے تو وہ سارا الزام فوج پر ڈال دیتے ہیں۔چلیں صحافیوں پر حملے باجوہ نے کرائے، جاوید ہاشمی کی ٹانگیں توڑنے کا حکم باجوہ نے دیا، رانا ثنا اللہ اور حنیف عباسی کو مقدموں میں باجوہ نے الجھایا تو پھر اسی باجوہ کو عمران خان نے تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ عمران خان مانیں یا نہ مانیں لیکن وہ 1973 کے وفاقی پارلیمانی آئین سے جان چھڑا کر ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے تھے اور اس مقصد کیلئے جنرل فیض کو استعمال کر رہے تھے جنہوں نے ایک منصوبے کے تحت اعلی عدلیہ میں اپنے وفادار ججوں کی تقرریاں کرائیں۔

عمران خان کےساتھ نوازشریف والا سلوک ہوگا؟ ،جسٹس فائزعیسیٰ کا کرداراہم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button