پاکستان

عمران خان کےساتھ نوازشریف والا سلوک ہوگا؟ ،جسٹس فائزعیسیٰ کا کرداراہم

صاحبان کی لڑائی آئین کی بالادستی کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ ذاتی لڑائیوں میں الجھے ہوئے ہیں ورنہ آئین کی خلاف ورزی تو بلوچستان میں روزانہ ہوتی ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز ) جسٹس فائز عیسی ،نواز شریف ،عمران خان عمران خان کی تمام تر امیدوں کا مرکز سپریم کورٹ ہے۔ انہیں یقین ہے کہ جس سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل کیا وہ انہیں نااہلی سے بھی بچائے گا اور حکومت کو نوے دن میں انتخابات کرانے پر بھی مجبور کردے گا۔ کوئی مانے یا نہ مانے لیکن اس تاثر کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ کچھ جج صاحبان ہر قیمت پر عمران خان کو حکومت میں واپس لانا چاہتے ہیں تاکہ کسی طریقے سے جسٹس قاضی فائز عیسی کو چیف جسٹس آف پاکستان بننے سے روکا جا سکے۔

ان جج صاحبان کی لڑائی آئین کی بالادستی کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ ذاتی لڑائیوں میں الجھے ہوئے ہیں ورنہ آئین کی خلاف ورزی تو بلوچستان میں روزانہ ہوتی ہے۔جبری گمشدگیوں کے شکار افراد کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سال ہا سال سے سڑکوں پر فریادیں کرتی نظر آتی ہیں لیکن سپریم کورٹ کا کوئی جج اس معاملے پر وہ پھرتی نہیں دکھاتا جو پنجاب میں جاری اقتدار کی جنگ پر دکھاتا ہے۔

تحریک انصاف کے سینٹرز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیوں شریک ہوں گے ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button