پاکستان

کے الیکٹرک آئندہ 7سال میں کتنی سرمایہ کاری کرے گا؟ نیپرا کو پلان پیش

کے الیکٹرک 484 ارب روپے کی انویسٹمنٹ کرے گا، جس میں سے ترسیلی منصوبوں پر 280 ارب91 کروڑ 50 لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ ہوگی

کراچی (کھو ج نیوز، این این آئی)کے الیکٹرک نے آئندہ 7 سال میں کتنی سرمایہ کاری کرے گا، کے الیکٹرک نے اپنا انویسٹمنٹ پلان نیپرا میں جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کی سہولت کے لئے کے الیکٹرک نے 7 سال کی سرمایہ کاری کا پلان نیپرا میں جمع کرادیا ہے، اور نیپرا کے الیکٹرک انویسٹمنٹ پلان پر21 فروری کو سماعت کریگا۔مجوزہ پلان کے مطابق کے الیکٹرک اگلے 7 سال میں 484 ارب روپے کی انویسٹمنٹ کرے گا، جس میں سے ترسیلی منصوبوں پر 280 ارب91 کروڑ 50 لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ ہوگی۔

پلان میں بتایا گیا کہ ڈسٹری بیوشن منصوبوں پر 184 ارب 65 کروڑ روپے لگائے جائیں گے، اور دیگرمنصوبوں پر18 ارب51 کروڑ 40 لاکھ انویسٹمنٹ کئے جائیں گے،کے الیکٹرک کے مطابق یہ سرمایہ کاری 2023 سے2030 کے دوران کی جائے گی۔

نیب کا پی ٹی آئی کے گرد گھیرا مزید تنگ، کروڑوں کی کرپشن میں ملوث افراد کی دوڑیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button