پاکستان

نیب کا پی ٹی آئی کے گرد گھیرا مزید تنگ، کروڑوں کی کرپشن میں ملوث افراد کی دوڑیں

کے پی میں پی ٹی آئی دور کے ترقیاتی فنڈز میں غبن پر نیب تحقیقات آخری مراحل میں داخل، قائمہ کمیٹی سیفران کو آگاہ کر دیا گیا

پشاور (کھوج نیوز، این این آئی)خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف دور کے ترقیاتی فنڈز میں غبن پر نیب کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

ذرائع مطابق خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے ترقیاتی فنڈز میں غبن پر نیب تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، اور اس حوالے سے نیب نے قائمہ کمیٹی سیفران کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔

نیب کے مطابق خیبر، باجوڑ اور مہمند کے فنڈز میں غبن کی تحقیقات کر رہے ہیں، پاک پی ڈبلیو ڈی افسران کیخلاف تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، اور ایف آئی اے سے چیف انجینئر پاک پی ڈبلیو ڈی انوارالحق کیخلاف انکوائری ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

شاہد خاقان کس پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑیں گے؟ پتا چل گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button