پاکستان

شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھا: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)

راولپنڈی(آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق میر علی کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔

انسداد دہشت گردی پر پاک ، امریکا مذاکرات کب شروع ہونگے؟ تاریخ آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button