پاکستان
معیشت کو سہارا دینے کیلئے افواج پاکستان نے بھی بڑا قدم اٹھا لیا
فوج میں ہر قسم کی نان آپریشنل خریداری پر پابندی،یوٹیلیٹی بلز کے اخراجات میں 30سے 40فیصد تک کٹوتی ،پیٹرولیم مصنوعات کے اخراجات35 فیصد کمی کا فیصلہ
اسلام آباد(کھوج نیوز، آن لائن)ملکی معاشی صورتحال میں افواج پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا،معیشت کو سہارا دینے کے لیے فوج کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع وزارت دفاع کے مطابق بچت اقدامات کے تحت فوج کے اخراجات میں کمی کی جائے گی،فوج میں ہر قسم کی نان آپریشنل خریداری پر پابندی عائد ہوگی ،یوٹیلیٹی بلز کے اخراجات میں 30سے 40فیصد تک کٹوتی ہوگی،پیٹرولیم مصنوعات کے اخراجات35 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اشیائے ضروریہ کی مد میں 20 ارب روپے کی بچت کی جائے گی،اخراجات کنٹرول کرنے کے لیے آن لائن میٹنگز کا انعقاد بڑھایا جائے گا،معیشت کو سہارا دینے کے لیے فوج کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہو گا۔
سپریم کورٹ میں ز یرالتواء کیسز کی تعداد کتنی رہ گئی ہے؟