پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری ڈرامہ نکلی، پولیس وین نے پکڑے کارکنوں کو چھوڑ دیا
راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا ڈراپ سین، فیاض الحسن اور 50کارکنوں کو پولیس وین نے مندرہ میں چھوڑ دیا
راولپنڈی (کھوج نیوز، این این آئی)راولپنڈی میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا ڈراپ سین ہو گیا، کمیٹی چوک سے گرفتاری دینے والے فیاض الحسن چوہان اور 50 کارکنوں کو پولیس وین نے مندرہ کے علاقے میں اتار کر چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے میں راولپنڈی سے پانچ اہم رہنماں سمیت 80 سے 90 کارکنوں نے گرفتاریاں دی تھیں، گرفتاری دینے والوں میں سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، سابق ایم این اے صداقت عباسی، ذلفی بخاری، سابق ایم پی اے اعجاز خان جازی، سابق ایم پی اے ستی، راجہ وحید قاسم سمیت متعدد کارکن شامل تھے۔
پولیس ذرائع کے مطاق گرفتاری دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بارے میں جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم کچھ کارکنوں کو راستے میں ہی اتار کر رہا کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ عمران خان کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز 22 فروری کو لاہور سے ہوا، جس کے بعد پنجاب میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما و کارکنان گرفتاری دے چکے ہیں۔
اعظم خان کے چھکے نے معین خان کے چھکے کی یاد تازہ کر دی