کھیل

اعظم خان کے چھکے نے معین خان کے چھکے کی یاد تازہ کر دی

معین خان کی جانب سے سابق آسٹریلوی پیسر ڈیمین فلیمنگ کو 1999 کے ورلڈکپ میں لگائے گئے چھکے سے تشبیہ دی جا رہی ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل کے میچ میںاعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین کی آف اسٹمپ پر آتی گیند کو گھٹنے کے بل بیٹھ کر لیگ سائیڈ پر 102 میٹر لمبا چھکا لگایا۔

سوشل میڈیا پر جہاں اعظم خان کو شاندار بیٹنگ پر داد دی جا رہی ہے وہیں ان کے محمد حسین کو لیگ سائیڈ پر لگائے گئے چھکے کو ان کے والد معین خان کی جانب سے سابق آسٹریلوی پیسر ڈیمین فلیمنگ کو 1999 کے ورلڈکپ میں لگائے گئے چھکے سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔ معین خان جو اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں نے بھی ڈیمین فلیمنگ کو کچھ اسی طرح کا چھکا لگایا تھا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے خلاف اعظم خان نے 97 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 8 بلند و بالا چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

صدر مملکت سے قازقستان میں پاکستانی سفیر نعمان بشیر کی ملاقات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button