پاکستان

پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، فائرنگ کا تبادلہ، ملزم گرفتار

بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم میں ملوث لیاری گینگ وار کے 2ملزمان سبحان اور مظہر علی سے فائرنگ کا تبادلہ، زخمی حالت میں ملزمان گرفتار، تیسرا ساتھی فرار

کراچی(آن لائن)پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے رسا لہ معین چو ک کے قر یب بھتہ خوری، ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم میں ملوث لیاری گینگ وار کے 2ملزمان سبحان اور مظہر علی سے فائرنگ کا تبادلہ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ تیسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزمان سے اسلحہ وایمو نیشن، 2عدد مو بائل فونز اور نقدی ایک لاکھ 25ہزارروپے بھی برآمد کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملز مان نے چند روز قبل جو ڑیا بازار میں ایک تا جر سے بھتہ طلب کر نے کے لیے دھمکی آمیز خط بھی لکھا۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشتر کہ ٹیم تشکیل دی اور تکنیکی ذرائع کا استعمال کر تے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھا پہ مارا۔ فرار کی کو شش کے دوران ملزمان کی جا نب سے رینجرز اور پو لیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ تیسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ ملزمان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اورنقدی مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

گراں فروشوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم ‘ لاکھوں روپے جرمانہ عائد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button