پاکستان

روزہ فاقہ کشی کا نہیں حصول تقویٰ کانام ہے:ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

مسلمان اپنی زبان کو جھوٹ، غیبت، لڑائی جھگڑے سے پاک رکھیں'روزہ بُرائیوں اور دوزخ سے بچنے کے لیے ایک ڈھال ہے: ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

لاہور (جنرل رپورٹر، آن لائن) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ روزہ فاقہ کشی کا نہیں حصول تقویٰ کانام ہے۔ہر چیز کی زکوٰة ہوتی ہے اور بدن کی زکوٰة روزہ ہے ،ماہ رمضان میں مومنوں کا رزق کشادہ کر دیاجاتا ہے۔مسلمان اپنی زبان کو جھوٹ، غیبت، لڑائی جھگڑے سے پاک رکھیں ،اپنا اخلاق بہتر بنائیں۔ روزہ بُرائیوں اور دوزخ سے بچنے کے لیے ایک ڈھال ہے۔اپنے تمام اعضا، اپنی سوچوں اور اپنے خیالوں تک کو دنیاوی آلائشوں سے محفوظ رکھنے کا نام روزہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے لیے ایک مکمل ٹریننگ سیشن ہے جو انہیں مذہبی، اخلاقی، روحانی، معاشرتی اور ہر لحاظ سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ماہ رمضان میں بنی آدم کے ہر عمل کا اجر دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک بڑھا دیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی زبان کو جھوٹ، غیبت، لہو لعب ، لڑائی جھگڑے سے پاک رکھیں اور اپنے اخلاق کو بہتر بنائیں۔ غیر ضروری اور طویل گفتگو سے اجتناب کریں۔ چھوٹی سی چھوٹی نیکی کو بھی معمولی نہ سمجھیں نیکی کا جو موقع ملے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے مزید کہا کہ روزے سے فقط فاقہ کشی حاصل کرنے کی بجائے صبر، تقویٰ، رضائے الٰہی کے حصول سمیت دیگر اخلاقی صفات کو اپنے اندر پیدا کیا جائے،ایک دوسرے کیلئے احترام، ہمدردی اور محبت کے جذبات کو فروغ دیا جائے۔

پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، فائرنگ کا تبادلہ، ملزم گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button