پاکستان

بلاول پر تنقید، نرگس فیض ملک نے مسرت جمشید چیمہ پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

مسرت جمشید چیمہ اپنے قد کاٹھ سے بڑی بڑی باتیں کرنا بند کردیں اور اپنا انجام بھی تحریک انصاف کی ان خواتین کو سامنے رکھ کر دیکھیں:نرگس فیض ملک

لاہور (لیڈی رپورٹر، آن لائن) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ مسرت جمشید چیمہ محض عمران خان کی قربت حاصل کرنے کے لیے حقیقی نوجوان لیڈر بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنا بند کردیں ،مسرت جمشید چیمہ اپنے قد کاٹھ سے بڑی بڑی باتیں کرنا بند کردیں اور اپنا انجام بھی تحریک انصاف کی ان خواتین کو سامنے رکھ کر دیکھیں جو ماضی میں عمران کی قربت حاصل کرنے کے چکروں میں اب لوگوں کے موبائل فون میں آڈیو لیکس کا شاہکار بن کر رہ گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے تو عمران خان اور اس کے جعلی پیر جو کہ وزیر خارجہ کم اور کسی درگاہ کا متولی زیادہ تھا اس تباہ حال خارجہ پالیسی کو ایک بہترین سفارت کاری کرتے ہوے سب ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کر لیے ہیں ویسے مسرت چیمہ کو اپنے شوہر جمشید چیمہ کی وزارت خوراک میں کئے گئے کروڑوں کی خردبرد کا بھی جواب دینا چاہیے جس کے آڈٹ پیرے عمران حکومت میں ہی اسمبلی کی زنیت بن چکے ہیں۔

روزہ فاقہ کشی کا نہیں حصول تقویٰ کانام ہے:ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button