پاکستان

پاکستان اسٹیل مل کی اونے پونے داموں نجکاری کی مذموم کارروائیاں جاری

قائد آباد اور اسٹیل ٹاؤن کے درمیان اسٹیل مل چورنگی سے اسٹیل مل کی ایک اور یادگار ی نشان کو ہٹا دیا گیا ،اسٹیل مل چورنگی پر بلاسٹ فرنس کا ماڈل موجود تھا ج

کراچی(سٹاف رپورٹر، آن لائن)ملک میںفولاد سازی کے واحد جامع اور مربوط کارخانے پاکستان اسٹیل مل کی اونے پونے داموں نجکاری سے قبل ادارے کی ساکھ اور شناخت داؤ پر لگانے کی مذموم کارروائیاںجاری ہیںاور تازہ کارروائی میں قومی شاہراہ پر اسٹیل مل کی جانب جانے والی اسٹیل مل چورنگی سے بلاسٹ فرنس کے ماڈل کو ہٹا کر چورنگی پر مقامی کار اسمبلنگ کمپنی کی یادگار بنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد اور اسٹیل ٹاؤن کے درمیان اسٹیل مل چورنگی سے اسٹیل مل کی ایک اور یادگار ی نشان کو ہٹا دیا گیا ،اسٹیل مل چورنگی پر بلاسٹ فرنس کا ماڈل موجود تھا جو کہ اس عظیم الشان فولاد سازی کے کارخانے کی شان و شوکت بیان کرتا تھا،پاکستان اسٹیل مل ملک میںموجود واحد فولا سازی کا ادارہ ہے جس کے پاس جامع اور مربوط بلاسٹ فرنس موجود ہے ،اسٹیل مل ملک کا واحد ادارہ ہے جو کہ فولاد سے اسٹیل تیار کرتا ہے جبکہ دیگر اسٹیل ملز اسکریپ سے اسٹیل بناتی ہیں۔

اسٹیل مل چورنگی سے بلاسٹ فرنس کا ماڈل ہٹا کر مقامی کار اسمبلنگ کمپنی کا نشان آویزاں کردیا گیا ہے ،یوں ایک مینو فیکچرنگ ادارے کی یاد گار کی جگہ چورنگی پر ایک اسمبلر کمپنی کی یاد گار بنا دی گئی ہے ،اسٹیل مل چورنگی سے بلاسٹ فرنس کا ماڈل ہٹانے پر اسٹیک ہولڈر گروپ اور اسٹیل مل کی مزدور تنظیموںنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیل مل جیسے ادارے کو ماضی کا قصہ بنانے پر عمل کیا جارہا ہے ،اس ادارے کو کنگال اور لاچار کیا جارہا ہے ،تاکہ من پسند قیمت پر اسے من پسند افراد کے حوالے کیا جاسکے ،اسٹیک ہولڈر گروپ کے کنوینر ممریز خان نے ایک بار پھر مقامی وسائل سے اسٹیل مل کی بحالی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسٹیل مل کے مزدوروں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ بیٹھ کر بحالی پلان مرتب کرے اور اس پر نیک نیتی سے عمل کیا جائے،اس وقت اسٹیل مل نالائق افراد کے ہاتھ میںہے جو کہ ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دے رہے ہیں۔

قومی کرکٹر شاداب خان نے بھی سیاست میں آنے کا اشارہ دے دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button