پاکستان

پارٹنر سکولوں کی بھی شامت آگئی، فراہم کیے گئے فنڈز کا ریکارڈ طلب

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے تمام پارٹنر سکولوں کو فراہم کئے گئے فنڈز کا ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر، آن لائن)پارٹنر سکولوں کی بھی شامت آگئی، فراہم کیے گئے فنڈز کا ریکارڈ طلب’ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے لاہور سمیت صوبے بھر میں واقع تمام پیف پارٹنر سکولوں کو فراہم کئے گئے فنڈز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لئے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے مختلف مانیٹراور آڈٹ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور تمام سکولوں کے سربراہان کو ایک مراسلے کے ذریعے اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ پارٹنر سکولوں کی مانیٹر اور آڈٹ ٹیموں کو سکولوں کا داخلہ ریکارڈ اور فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، مراسلے یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سکول مالکان کو مذکورہ ٹیموں سے سکول کے احاطہ سے باہر مذاکرات یا رابطہ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، تعلیمی سیشن 2023-24 میں داخل شدہ بچوں کی فنڈز ادائیگی نادرا ریکارڈ کی تصدیق کی صورت میں ہو گی۔

جنرل اسپتال میں 90 دنوں کے دوران کتنے مریضوں کا علاج ہوا؟ رپورٹ آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button