پاکستان

پنجاب الیکشن، یوتھ ممبر سازی، ن لیگ کی بڑی کامیابی، پی ٹی آئی کی رسوائی

لاہور' مسلم لیگ (ن) نے 69ہزار سے زائد یوتھ ممبرشپ کر لی' مسلم لیگ (ن) نے 3اپریل سے 9اپریل تک لاہور میں یوتھ ممبر سازی کی کیمپ لگائے تھے

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں سات روز میں 69ہزار سے زائد یوتھ ممبر شپ کرلی،مسلم لیگ (ن) نے 3اپریل سے 9اپریل تک لاہور میں یوتھ ممبر سازی کی کیمپ لگائے تھے۔ یوتھ ممبرشپ کے کیمپس لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں لگائے گئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ لاہور کی یوتھ کورڈینیٹر حنا پرویز بٹ نے تمام یوتھ ممبر شپ کیمپوں کے روزانہ دورے کئے، مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں یوتھ ممبرشپ مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار حنا پرویز بٹ نے پی پی 165 پی پی 171 پی پی 155 اور پی پی 151 کی یونین کونسلز میں واقع یوتھ ممبرشپ کیمپس کے دوروں کے دوران کیا۔ انہوں نے نئے ممبرز کی رجسٹریشن کی اور کیمپس کے انعقاد کو سراہا۔کیمپ پر موجود نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

انہوں نے کہا لاہور میں اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کا پارٹی کا رکن بننا خوش آئند بات ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے مجھے جو ٹاسک ملا الحمد اللہ میں نے کامیابی سے پورا کیا ہے۔ مجھے پارٹی قیادت کی جانب سے ایک بڑی ذمہ داری دی گئی تھی جس کو میں نے پوری ذمہ داری سے مکمل کیا ہے۔ میں لاہور کے تمام صوبائی حلقوں کے امیدواروں، بلدیاتی نمائندوں اور خصوصاً نوجوانوں کی شکر گزار ہوں جہنوں نے میرے ساتھ اتنا تعاون کیا۔

پارٹنر سکولوں کی بھی شامت آگئی، فراہم کیے گئے فنڈز کا ریکارڈ طلب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button