پاکستان

نرگس فیض ملک نے شہباز شریف اور عمران خان کو لیا آڑے ہاتھوں مگر کیوں؟

قوم ا بھی اس بات کی منتظر ہے کہ دوسروں کی کارکردگی کے بارے میں وائٹ پیپر جاری کرنے والا اپنی ساڑھے تین سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر کب جاری کریگا

لاہور (لیڈی رپورٹر، آن لائن) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ قوم ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی اس بات کی منتظر ہی ہے کہ دوسروں کی کارکردگی کے بارے میں وائٹ پیپر جاری کرنے والا اپنی ساڑھے تین سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر کب جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اور کچھ نہیں تو عمران خان یہی بتا دے کہ اس نے اپنی حکومت کے دوران جن وفاقی وزراء کو ایوارڈ سے نوازا تھا کیا اس وقت کے ان وفاقی وزراء کو انہوں نے یہ ایوارڈ پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے لئے دئیے تھے، پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے لئے تو سب سے بڑا چیلنج ہی ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا تھا جو اللہ کے فضل و کرم اور ہمارے قائد آصف علی زرداری کی دانش مندانہ سیاست کے نتیجے میں ہم نے بچا لیا ہے اب اگلے مرحلے میں ہم ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ لیکر جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ ہم معاشی استحکام کی طرف چل پڑے ہیں۔

پنجاب الیکشن، یوتھ ممبر سازی، ن لیگ کی بڑی کامیابی، پی ٹی آئی کی رسوائی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button