پاکستان

صدر مملکت کا الیکشن کی تاریخ کا اعلان، پرویز الٰہی کی دوغلی چال ‘سب حیران

سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا ہے صدر مملکت کا اقدام اس جانب پیشرفت ہے، تمام اداروں کا فرض ہے کہ اب الیکشن کیلئے ضروری تعاون کریں

لاہور(کھوج نیو رپورٹر، آن لائن ) صدر مملکت کا الیکشن کی تاریخ کا اعلان، پرویز الٰہی کی دوغلی چال ‘سب حیران رہ گئے، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا ہے صدر مملکت کا اقدام اس جانب پیشرفت ہے، تمام اداروں کا فرض ہے کہ اب الیکشن کیلئے ضروری تعاون کریں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے صدر مملکت کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صدر عارف علوی کی جانب سے تاریخ کا اعلان خوش آئند ہے۔چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے مفاد میں ہے کہ الیکشن کا عمل شفاف انداز سے مکمل کیا جائے، صدر عارف علوی کی جانب سے تاریخ کے اعلان کے بعد اب سیاسی جماعتوں کو انتخاب کی تیاری کرنی چاہیے۔

احسن اقبال نے ڈالر میں اضافہ کا ملبہ سپریم کورٹ پر ڈال دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button