شوبز

”پٹھان ”کی کامیابی کے بعد شاہ رخ نے نیا دھمکا کرنے کا اعلان کر دیا

شاہ رخ کی اگلی فلم ''جوان'' رواں سال جون میں ریلیز کی جائے گی' یہ فلم اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں شامل ہے

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کی فلم پٹھان کے باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد اب سب کو ان کی اگلی فلم”جوان”کا بے صبری سے انتظار ہے۔انٹرنیشنل میڈیاکے مطابق ساؤتھ فلموں کے ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوان اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں شامل ہے۔

فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ نینتھارا اور وجے سیتھوپتی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔افواہیں گردش کررہی تھیں کہ تیلگو فلموں کے سپر اسٹار اَلو ارجن کو فلم جوان میں ایک مختصر ردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کیا جارہا ہے۔مداحوں کی جانب سے کافی خوشی کا اظہار کیا گیا تھا کہ کیونکہ یہ پہلا موقع ہونا تھا کہ اَلو ارجن اور شاہ رخ خان ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے۔تاہم مداحوں کی خوشی ادھوری رہ گئی کیوں کہ ارجن نے فلم جوان میں کام کرنے سے انکارکردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اَلو ارجن کو فلم کی کہانی سنائی گئی اور انہیں کاسٹ کرنے کے لیے بھی رابطہ کیا گیا لیکن اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

صدر مملکت کا الیکشن کی تاریخ کا اعلان، پرویز الٰہی کی دوغلی چال ‘سب حیران

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button