پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو لاہور چیمبر نے مسترد کر دیا

آئی ایم ایف کی شرائط کو مان کر پہلے انٹرسٹ ریٹ 17 فیصد کیا گیا،روپے کو ڈی ویلیو بھی کیا گیا اور اب پٹرول کی قیمت میں ہو شربا اضافہ کر دیا گیا ہے

لاہور (کھوج نیوز رپورٹر، آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35روپے لیٹر اضافے کو یکسر مسترد کر تے ہیں۔

فواد چوہدری کی گرفتاری، ملک احمد خان کی چیخ و پکار ، حکومت بوکھلا کر رہ گئی

ا نہوںنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط کو مان کر پہلے انٹرسٹ ریٹ 17 فیصد کیا گیا،روپے کو ڈی ویلیو بھی کیا گیا اور اب پٹرول کی قیمت میں ہو شربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جائے گا جس سے انڈسٹری بند ہونے کا خدشہ ہے ،بیروزگاری پہلے ہی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس اقدام سے اس میںمزید اضافہ ہوگا ،مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر لیکیوڈیش بحران کو مینج کرنے کی طرف جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button