پاکستان

پٹرولیم قیمتوں میں یکدم 35 روپے اضافہ، مسرت جمشید چیمہ کی کڑی تنقید

مریم صفدر کو بتانا تھامجرم کی واپسی کی اطلاع خوشخبر ی نہیں ،قانون کی زبان میں ''شوروغوغا''ہوتا ہے ' ماضی گواہ ہے انہوں نے واپس آ کر بھی کرپشن کا ''انقلاب '' ہی برپا کیا

لاہور (کھو ج نیوز رپورٹر، آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ماضی گواہ ہے انہوںنے واپس آ کر بھی کرپشن کا ”انقلاب ” ہی برپا کرنا ہے ، مریم نے تو فلاپ لانچنگ میں اتحادی بلاول کے ریکارڈ بھی توڑ نا شروع کر دئیے ، ان کی جماعت میں تو یہ فیصلہ نہیں ہو پارہا یہ لاہور یا پنجاب کا ناکام اجتماع تھا،عظمیٰ بخاری کے میڈیا میں جاری بیان کے مطابق یہ لاہور نہیں سارے پنجاب سے اکٹھ تھا ،جتنے لوگ انہوںنے اکٹھے کئے اس سے زیادہ تو پی ٹی آئی کا یونین کونسل کا لیڈراپنے بل بوتے پر جمع کر لیتا ہے ۔

پنجاب میں ناجائز بھرتیاں؟ چیف سیکرٹری نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا

مسرت جمشید چیمہ نے پیٹرولیم قیمتیں بڑھانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں یکدم35روپے اضافے کا سن کر عوام پر سکتہ طاری ہے،اسحاق ڈار نے تو آئی ایم ایف کو نکیل ڈالنے کی بڑھک لگائی تھی،پاکستانی قوم اپنے بہادر لیڈر عمران خان کی مکمل صحتیابی کی شدت سے منتظر ہے ،عمران خان جب عوام میں نکلیں گے تو لیگیوں کی نام نہاد مقبولیت سمندر کی جھاگ کی طرح بیٹھ جائے گی ،ایسا کوئی لیڈر آیا ہے جس کی کال کے بغیر عوام اس کی حفاظت کیلئے دن رات گھر کے باہر موجود رہیں، مریم صفدر کو بتانا تھا مجرم کی واپسی کی اطلاع خوشخبر ی نہیں ،قانون کی زبان میں ”شوروغوغا”ہوتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button