پاکستان

سموں کا غیر قانونی اجرائ، پی ٹی اے کے کامیاب چھاپے، متعدد ملزمان گرفتار

چھاپوں کے دوران بی وی ایس ڈیوائسز، بی آئی ایس پی کی رقم کی تقسیم کیلئے دی گئی بینک کی مشین اور فعال سم کارڈز قبضے میں لے لیے گئے

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سم کارڈز کے غیر قانونی اجراء کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد مقامات پر کامیاب چھاپے مارے گئے۔

مینگورہ سوات میں پی ٹی اے زونل آفس پشاور نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور کے تعاون سے غیر قانونی طور پر سم کارڈ کا اجراء کرنے والی موبائل کمپنی کی فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔ ملزمان سم کے اجراء کیلئے سبسکرائبرز کی بائیو میٹرک معلومات (انگلی/ انگوٹھے کے نشانات) بی آئی ایس پی کی رقم کی تقسیم کی آڑ میں لیتے تھے۔ اسی طرح لاہور میں پی ٹی اے زونل آفس اور ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ نے گوجرانوالہ، پسرور اور نارووال میں غیر قانونی طور پر سم کارڈ کے اجراء کے شبہ میں ایک موبائل کمپنی کی تین فرنچائزز پر چھاپے مارے۔

چھاپوں کے دوران موبائل کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بی وی ایس ڈیوائسز، بی آئی ایس پی کی رقم کی تقسیم کیلئے دی گئی بینک کی مشین اور فعال سم کارڈز قبضے میں لے لیے گئے۔اس دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے اس وقت کیسز کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پی ٹی اے نے پہلے بھی ایف آئی اے کو سیل چینلز پر سموں کے مشکوک اجراء کے حوالے سے شکایات درج کرائی تھیں۔ دونوں مقامات پر چھاپے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے ذریعے سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے حوالے سے پی ٹی اے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

چیئر مین سینٹ سے سعودی سفیر کی ملاقات ‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button