پاکستان

تحریک انصاف کا انتخابی مہم شروع کرنیکا اعلان ‘ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار

ریلی جہاں جہاں سے گزرے گی پورا لاہور اپنے قائد عمران خان کا استقبال کرنے کے لئے باہر نکلے گا' حماد اظہر کی میڈیا سے گفتگو

لاہور( اپنے رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں بدھ کے روز لاہور میں ریلی نکال کر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔

تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری وحماد اظہر نے کہا کہ لاہور کے کارکنان اور اہل لاہور کو اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ عمران خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے بعد پہلی دفعہ بدھ کے روز سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے اور انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔بدھ کے روز لاہور میں پاکستان کی تاریخی ریلی نکالی جائے گی ،جہاں جہاں سے ہماری ریلی گزرے گی پورا لاہور اپنے قائد عمران خان کا استقبال کرنے کے لئے باہر نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قاتلانہ حملہ ہوا ، ان کے ساتھیوں کو اٹھا کر تشدد کیا گیا ،جیلوں میں ڈالا گیا ، عمران خان پر 74جعلی مقدمات بنائے گئے لیکن عمران خان آج بھی کھڑا ہے ،زمان پارک میں موجود ہے ، عمران خان پلیٹ لیٹس کا بہانہ کرکے دوسرے ملک فرار نہیں ہوا،یہی وجہ ہے کہ آج عمران خان کی عدم موجودگی میں بھی جلسے ہوتے ہیں جلوس نکلتے ہیں تو وہاں عوام کا سمندر اور انقلاب نظر آتا ہے ،جب عمران خان ضمانت کرانے کے لئے نکلتے تھے تو کال کے بغیر انقلاب آ جاتا تھا اب تو ہم باقاعدہ کال دے رہے ہیں ،بدھ کے روز عوام اس جبر کے نظام کے خلاف باہر نکلیں اور اپنے قائد عمران خان کا استقبال کریں جیسا ان کے شایان استقبال ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے اربوں کھربوں چوری نہیں کئے ان پر ساری کیسز جعلی ہیں، انہیں جعلی کیسز میں عدالتوں میں بلایا جاتا ہے لیکن یہ بتایا جائے وہاں سے سکیورٹی کیوں واپس لی جاتی ہے، عمران خان جاتے ہیں تو سکیورٹی کیمرے کیوں بند ہوتے ہیں،پولیس کی نفری پیچھے کیوں ہٹا لی جاتی ہے ،عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ان کا تو تحفظ کرنا چاہیے لیکن وہی لوگ ان کی جان پر دوبارہ حملہ کرنا چاہتے ہیں جو پہلے ملوث ہیں ، ہم ڈرنے اور گھبرانے اولے نہیں، انتخابی بدھ کے روز ریلی کی صورت میں لاہور کی شاہراہوں پر انقلاب کا منظر ہوگا،ریلی کے وقت اور روٹ کا پریس کانفرنس میں آگاہ کریں گے ،کارکنان اپنی تیاری شروع کردیں ۔ انہوںنے کہا کہ اس دفعہ انتخابی مہم عام انتخابی مہم نہیں اس کے ذریعے حقیقی آزادی کا فیصلہ ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے ،وہ شطرنج میز پر سجا سب سے چھوٹا پیادہ ہے وہ کسی اور کی زبان بولتا ہے ، پی ڈی ایم والے حواس باختہ ہو چکے ہیں، جب سے انتخابات کا اعلان ہوا ہے پی ڈی ایم ہیجانی کیفیت میں چلی گئی ہے ، یہ شدید اعصابی دبائو کا شکار ہیں ،تیرہ چوروں کے ٹولے کا بیمار ہونے کا وقت ہوا چاہتا ہے اور ان کا علاج باہر ہی ممکن ہے ، ہم اس نظام کی طرف جارہے ہیں جہاں اب این آر او نہیں ملے گا بلکہ قانون کی بالا دستی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میرے اوپر جو حملہ اور مظالم ہوئے ہیں میں انہیں معاف کرنے کے لئے تیار ہوں ، جن لوگوں نے ہمارے لوگوں پر تشدد کیا ہمیں ایک ایک شخص کا پتہ چل گیا ہے، عمران خان نے کہا کہ میں اپنے لوگوں سے کہوں گا وہ بھی معاف کر دیں لیکن جو میرے ملک کی غریب عوام کا پیسہ لوٹا ہے گیا ان کو معاف کرنے کا اختیار عمران خان کے پاس نہیں ہے ،یہ وہ نظام ہے جس کی طرف ہم جارہے ہیں، اب پی ڈی ایم ٹولے کے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے ہونا شروع ہو جائیں گے ،ر یلی والے دن ان کی آنکھیں کھل جائیں گی اور نظر آ جائے گا عوام کس کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہمیں عوام پر بھروسہ ہے ، پی ڈی ایم والے بد ھ کے روز عوام کا فیصلہ دیکھ لیں گے۔

پی ایس ایل، نمائشی خواتین میچ، غیر ملکی کرکٹرز کی شرکت کا امکان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button