پاکستان

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس مگرکیوں؟ وجہ سامنے آگئی

درخواست لاہور ہائیکورٹ کے عملے نے واپس کردی' اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس ہائوس میں موجود عملہ کو درخواست جمع کروائی تھی

لاہور( کورٹ رپورٹر)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے عملے نے واپس کردی۔

عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس ہائوس میں موجود عملہ کو درخواست جمع کروائی تھی جس پر وہاں تعینات اہلکار نے وکیل سے کہا آپ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں یہاں درخواست دائر نہیں ہوتی۔جس کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نے درخواست واپس لے لی۔

لاہور ہائیکورٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ ڈائری برانچ کاعملہ موجود نہیں،نمبرنہیں لگ سکتا، سکیورٹی عملہ درخواست کو مرکزی دروازے پر چھوڑ کر واپس روانہ ہوگیا،اظہرصدیق نے سکیورٹی عملے کے ذریعے درخواست بھجوائی تھی۔ اظہر صدیق نے کہاکہ چھٹی کے روز اسلام آباد پولیس نوٹس موصول کرانے پہنچ سکتی ہے تو درخواست بھی جمع کی جائے ،ہماری درخواست کو سنا جائے ۔فواد چودھری نے کہا عمران خان کو گرفتار کرنے کی ایک اور کوشش کی گئی حالانکہ اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی 9 مارچ تک کی حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔یہ لوگ لاشوں اور خون کی تلاش میں ہیں، عمران خان نے کا رکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا کہ شبلی فراز سمیت کسی نے نہیں کہا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں ہیں۔

تحریک انصاف کا انتخابی مہم شروع کرنیکا اعلان ‘ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button