پاکستان

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ، پی ٹی آئی کو جان کے لالے

پی ٹی آئی نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی تعیناتی عدالت میں چیلنج کر دی' کیس سماعت لارجر بینچ کو منتقل کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال

لاہور ( کھوج نیوز کورٹ رپورٹر، این این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔جسٹس مزمل اختر نے تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی درخواست پر سماعت کی۔اسد عمر کی درخواست میں پنجاب کی نگراں حکومت، چیف سیکرٹری، الیکشن کمیشن، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نگراں حکومت کا کام شفاف انتخاب کروانا ہے، تقرر و تبادلے نہیں، تاہم گریڈ 19 کے افسر سہیل ظفر چٹھہ کو گریڈ 20 کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دے۔لاء افسر ہارون میر نے کہا کہ نگراں حکومت کے پاس تقرر و تبادلوں کا اختیار ہے، درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست قابل سماعت ہے، جونیئر افسر کو سینئر عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔لاء افسر ہارون میر نے کہا کہ اسی نوعیت کی درخواستیں لارجر بینچ سن رہا ہے، یہ کیس ادھر بھیج دیا جائے۔عدالت نے کیس سماعت کے لیے لارجر بینچ کو منتقل کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

محکمہ ایجوکیشن افسران کی کارستانی ، گورنمنٹ پرائمری سکول پتوکی بھوت بنگلے میں تبدیل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button